قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سنہری موقع، سورج کے بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرنے کی تاریخ بتا دی گئی

قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج -28مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا پاکستانی وقت کے مطابق2 بجکر18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا جبکہ اس روز بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے گا -28مئی کو اس وقت زمین پر ایک چھڑی عموداََ گاڑھ

دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمودگرائیں شامل سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا دوبارہ سورج -16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں