لاہور میں زونل کمیٹی کا اجلاس ختم ، چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلا م آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے تاہم وفاقی دارالحکومت مطلع ابر آلود ہے جبکہ ملک کے باقی علاقوں سے بھی تاحال چاند دکھائی دینے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔چئیرمین کمیٹی مولانا عبد الخبیر کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ہماری کمیٹیوں کے اجلاس ہورہے ہیں۔

جہاں سے بھی شہادت موصول ہوگی اس کو دیکھا جائے گا۔دوسری جانب لاہور میں زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور لاہور بھر میں کہیں بھی چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں