لیچی جسم میں کیا کرتی ہے؟

لیچی موسم گرما کا مزیدار پھل ہے ، یہ پھل ناصرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ اس پھل کے صحت سے متعلق بھی بہت سے فوائد ہیں جلد کے فوائد سے لیکر مضبوط وقت مدافعت تک یہ پھل کئی طریقوں سے آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ لیچی میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، لیچی میں قدرتی طور پر وٹامن سی، وٹامن ڈی، میگنیشیم، رائبو فلاوین اور فاسفورس موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آپ کو بہت سے فوائد پیش کرسکتی ہے، یہاں ماہرین نے لیچی کے صحت سے متعلق ایسے حیرت انگیز فوائد بتائے ہیں جو ابھی تک پوشیدہ تھے۔لیچی مدافعتی طاقت اور خ ون کے دورانیے سے لے کر جلد کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق اس میں وٹامن سی کی زائد مقدار پائی جاتی ہے جب کہ یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔ہم آپ کو لیچی کے ایسے نو فوائد بتارہے ہیں

جو آپ کی صحت کو مزید بہتر کرسکتے ہیں۔لیچی میں پرانتھوساینڈنز اور لیچیٹینین ہوتا ہے جس کے اندر یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ ہر قسم کے وائرس سے تحفط فراہم کرسکتا ہے اور اس طرح جسم میں وائرس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔لیچی کے اندر وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی یہ سو فیصد روزانہ ایسکوربک ایسڈ اے بی اے بھی فراہم کرتی ہے جو قوت مدافعت کے لیے مفید ثابت ہے۔ وٹامن سی خ ون کے وائٹ سیلز کو بھی متحرک کرتے ہیں۔لیچی فائبر بھی فراہم کرتی ہے جو کہ ہاضمے کی قوت کو بڑھاتا ہے۔ اس کی وجہ سے قبض، پیشاب اور پیٹ میں تکالیف کی شکایت سے محفوظ رہا جاسکتا ہے جب کہ یہ گیسٹرک کی شکایت کو بھی دور کر دیتی ہے جس کی وجہ سے ہاضمے کا نظام بہتر طور پر کام کرتا ہے۔لیچی میں کاپر کی مقدار بھی شامل ہوتی ہے

جس کی مدد سے جسم میں خ ون کی گردش بہتر ہوتی ہے جب کہ آئرن اور کاپرجسم میں ریڈ بلڈ سیلز بنانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہونا خ ون کی گردش، آرگنز اور سیلز کی آکسیجی نیشن بڑھاتے ہیں۔لیچی میں شامل میگنیشیم، فاسفورس، آئرن، میگنیز اور کاپر کیلشیم کو ہڈیوں میں جذب کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہونے میں مدد ملتی ہے۔لیچی فلیوینول سے بھرپور ہوتی ہے جو ٹشوز کو نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں اور اس کی مدد سے سوزش سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔لیچی میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اس لیے یہ وزن کو بڑھنے نہیں دیتی۔ اس پھل میں فائبر کی مقدار وزن کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جب کہ اسے وزن کم کرنے کے لیے آئیڈیل پھل بھی سمجھا جاتا ہے۔لیچی جلد کو جھائیوں، داغ اور دھبوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس میں پائے جانے والے وٹامن سی جلد کی ان شکایات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں