93

مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ

عثمان بزدار کی زیرصدارت مری میں خصوصی اجلاس میں اہم ترین فیصلے کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزيرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان
بزدار کی زیرِ صدارت مری سانحے پر پنجاب حکومت کا خصوصی اجلاس مری میں ہوا، اجلاس کے شرکا نے مری میں برفباری سےپیش آئےسانحے پر قیمتی جانوں کےضیاع پراظہار افسوس کیا۔
نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وزيرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے اور سیاحتی مقام کا انتظامی ڈھانچہ فی الفور اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی

فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کے چھوٹےلنکس فوری تعمیر کئے جائیں گے۔خصوصی اجلاس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملکۂ کوہسار مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ بھی کیا، وزیرقانون راجہ بشارت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو 8،8 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سانحہ مری سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا ءکی مالی اعانت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ 76 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں ،جاں بحق 22 افراد کے لواحقین کو 8،8 لاکھ روپے دیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں