مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے دوران ناخوشگوار واقعہ ،سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، منبر کی جانب دوڑ لگانے والا مشکوک شخص گرفتار

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک )مسجدالحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے دوران ایک نہایت ناخواشگوار واقعہ پیش آیا جس نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ناخوشگوارواقعے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ نماز جمعہ کا خطبہ جاری ہے

اس دوران ایک مشکوک شخص اٹھا اور منبر کی جانب دوڑ لگا دیں یہ دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار فوری حرکت میں اور اس مشکوک شخص کو دبوچ لیا ۔ گرفتار شخص کے بارے میں تاحال کوئی مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں ہیں تاہم اسے گرفتاری کے بعد نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے واقعہ سے متعلق تفتیش کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں