مسلم لیگ ن کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے ، فواد چوہدری

مسلم لیگ ن کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ..
ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنے ولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟ وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے ، ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنے ولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟ یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ، ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے بجائے تباہ معیشت، منہگائی اور بے روزگاری سے مرتی عوام کی فکر کریں ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی الیکشن کمیشن اسے ناقابل عمل قرار دے چکا ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام تمام دنیا نے بھی مسترد کیا ہے ، انتخابی اصلاحات فریقین کی مشاورت اور عوامی رائے سے ممکن ہوتی ہیں ، ایک فرد کی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام انجام نہیں پاتے بلکہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشا اور اعتماد سے ہوتا ہے اور عوام کی امنگوں کا محور پارلیمان ہے جسے 3 سال سے تالا لگایا ہوا ہے۔

سلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ملک کی ساکھ انصاف، شفافیت اور قانون کی حکمرانی سے بہتر ہوتی ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے نہیں ، انتخابی اصلاحات ہم کر سکتے ہیں اور سیاسی مخالفین کو ساتھ لے کر چلنے، ان کی تجاویز کو اپنانے کا حوصلہ ہے ، اسی بناء پر ن لیگ نے 2018 میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے انتخابی اصلاحات کی تھیں اور انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت ، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں