مسلم لیگ ن کے صدر بلیک لسٹ سے نام نکلنے پر کل ہی لندن روانہ ہو جائیں گے ، ذرائع

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری پکڑلی

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لندن جانے کی تیاری کرلی ، بلیک لسٹ سے نام نکلنے پر کل ہی لندن روانہ ہو جائیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنے کینسر اور کمر کے ڈاکٹرز سے وقت لے رکھا ہے ، اس حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ اگر عدالت نے اجازت دی تو میں نے پیر کو لندن میں ڈاکٹرز سے اپوائنٹمنٹ لے رکھی ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی ، درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ، شہباز شریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔

پٹیشن میں استدعا کی گئی گئی ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے ، شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مجھے آشیانہ اقبال ریفرنس ، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں عدالت سے ضمانت ملی ہے ، جس کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا۔ درخواست گزار کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، لہٰذا وفاقی حکومت کو درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سےنکالنے کا حکم دیا جائے۔

تاہم اس سلسلے میں آج عدالت میں ہونے والی سماعت میں سرکاری وکیل نے شہباز شریف کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا ، سرکاری وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ شہباز شریف نے درخواست میں ہیں لکھاکہ ایمرجنسی میں جانا ہے ، کہتے ہیں کہ 20 مئی کو ڈاکٹر سے اپوائنٹمنٹ ہے ، اس صورتحال میں یہ کیسے ہو سکتا ہے وہ قطر میں 10 دن قرنطینہ کریں ؟ جب کہ قرنطینہ کم سے کم 14 دن کے لیے ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں