معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا پر توہین مذہب کا الزام لگ گیا، مقدمہ درج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسیحی برادری نے معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا پر توہین مذہب کاالزام عائد کر دیا۔

  جنت مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کیں، جن میں ان کے لباس کے ساتھ ایک زنجیر بھی ہوتی ہے جس میں مسیحیوں کی مذہبی علامت صلیب بندھی ہوتی ہے۔ مسیحی برادری کے افراد کی طرف سے فیڈرل انویسٹی گیشن آفس گلبرگ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار نے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ ویڈیو بنائی جو بہت وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو میں جنت مرزا نے اپنی پینٹ کے سامنے والے حصہ پر چین کے ساتھ صلیب لٹکائی ہوتی ہے جو کہ اس کی پینٹ کی زپ پر لٹک رہی ہوتی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ’جنت مرزا نے جان بوجھ کر مسیحیوں کے مقدس نشان صلیب کی بے حرمتی کی ہے اور لاکھوں پاکستانی مسیحیوں کی دل آزاری کی ہے اور ہمارے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے۔“رپورٹ کے مطابق یہ ایف آئی آر سلیم سلویسٹر، ایڈرین راجہ، عابد نواب اور انیل مسیح نامی افراد کی طرف سے درج کرائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں