ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، 20 کلو آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ملک بھر میں آٹے کا تھیلہ مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، کراچی میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1360 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1266 روپے جبکہ راولپنڈی میں 1333 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1080 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، لاہور میں آٹے کا تھیلا 1070 روپے میں مل رہا ہے۔ فیصل آباد، بہاولپور میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1106 میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ سرگودھا میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ1000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ملتان میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1080 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، حیدر آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ 1300 روپے اور سکھر میں 1120 روپے تک کا فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ لاڑکانہ میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ 1180 روپے میں مل رہا ہے۔ پشاور اور بنوں میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کا ایک ہی ریٹ ہے وہاں 1150 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کوئٹہ میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے تک میں مل رہا ہے جبکہ خضدار میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ عوام 1220 روپے میں خریدنے پر مجبور ہے۔ ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ملک بھر میں آٹے کا تھیلہ مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں