75

ملک بھر میں گیس ختم ہو جائے گی ۔۔ فواد چوہدری کا حیران کن انکشاف

Due to increasing demand for gas in winter, where there is severe shortage of gas, load shedding of gas is being carried out for 2 to 3 hours even in covered areas.

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں گیس کے ذخائر ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ حکومت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ گیس کے ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی ہورہی ہے چند سالوں بعد ملک میں گیس ختم ہوجائے گی سستی گیس کے عادی افراد اپنی عادتیں بدلیں اور کوئی متبادل راستہ ڈھونڈیں۔ انہوں نے گیس بحران پر مزید کہا کہ شہروں میں رہنے والے صرف 28 فیصد لوگوں کا بوجھ 78 فیصد لوگ اٹھا رہے ہیں

جو گیس سے محروم ہیں، تمام شہروں میں فراہم کی گئی گیس سبسڈی پر دی جارہی ہے اور اس کا بوجھ 78 فیصد ان لوگوں پر آرہا ہے جو کوئلہ، لکڑی اور ایل پی جی استعمال کرتے ہیں لیکن یہ سلسلہ زیادہ عرصے نہیں چلے گا اور جلد ہی شہری علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی اختتام پزیر ہو جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں