’’ملک میں کرونا وباء کے کیسز میں تیزی سے کمی آنے لگی ‘‘ بڑی تعداد میں مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 92 اموات ہوئیں جن میں سے 45 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔ایک دن میں 27سوتیراسی مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 253 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 72 فیصد,لاہور میں 45 فیصد,پشاور میں 35 فیصد اور بہاولپور میں 40 فیصد مریض ہیں۔ اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 39 فیصد،صوابی میں 45 فیصد،بہاولپور میں 38 فیصد اور ملتان میں 54 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 46 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 388, پنجاب میں 22 ہزار 389, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 250, اسلام آباد میں 4 ہزار 114, بلوچستان میں 1 ہزار 498,گلگت بلتستان میں 400, آزاد کشمیر میں 687 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار 157 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 522 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار 295 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی

تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 18 ہزار 852, بلوچستان میں 24 ہزار 638, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 512، اسلام آباد میں 80 ہزار 529, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 30 ہزار 187، پنجاب میں 3 لاکھ 35 ہزار 577 اور سندھ میں 3 لاکھ 10 ہزار 557 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 400 ہے جن میں سے

سندھ میں 4 ہزار 936 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 9 ہزار 839 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44 مریض ہسپتالوں میں اور 11 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 970 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک

مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 746 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 270 اموات، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 532 اموات۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 28 لاکھ 84 ہزار 544 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 732 مریض زیر علاج ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں