64

موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ 3300 کلومیٹر شاہراہوں کی منظوری دیدی

The current government has approved 3300 km of highways in the history of the country

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 3300 کلومیٹر شاہراہوں کی بلوچستان میں نہ صرف منظوری دی ، خضدار بسمہ ، زیارت موڑ کچ ہرنائی ،
ژوب کچلاک ، نوکنڈی مشکیل ، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس ، کوئٹہ بائی پاس ، ایم 8 پر کام کا آغاز کیا جو تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے سیریز آف ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کوئٹہ چمن خضدار 89 کلومیٹر اہم ترین

شاہراہ کے ایک مرحلے پر اس ماہ کام کا آغاز ہو جائے گا ، دوسرے حصے کا ٹینڈر ہو چکا ہے اور دو حصوں پر کام فیزیبلٹی مراحل پر ہے ۔ مراد سعید نے کہا کہ پچھلے 15 سال میں بلوچستان میں 1100 کلومیٹر سڑکوں کی صرف منظوری ہوئی جبکہ موجودہ حکومت 3300 کلومیٹر شاہراہیں بلوچستان میں بنانے جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی مدد سے ایک اور اہم وفاقی منصوبہ زیرو پوائنٹ اسکردو مکمل ہو چکا ہے، جگلوٹ تا سکردو کے اس اہم منصوبے کی تکمیل سے اس علاقے کی سیاحت کو فروغ ملے گا ۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ اسی ماہ گلگت-شندور منصوبے کا بھی انشااللہ آغاز ہو جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں