مکہ کی فضا سے مسجد الحرام کے خوبصورت مناظر

فیس بک پر حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے نے مکہ میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام کی تصاویر شیئر کی ہیں جن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تصاویر آسمان کی بلندیوں سے لی گئی ہیں۔

ان فضائی تصاویر میں مسجد الحرام کا مکمل نظارہ کیا جا سکتا ہے اور مسجد کے مینار بھی روشن دکھائی دے رہے ہیں۔

نیلگوں آسمان سے مسجدالحرام کے اس دیدہ زیب نظارے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

گذشتہ روز مسجد الحرام میں موجود مقام ابراہیم کی نایاب تصاویر سامنے آئی تھیں۔

ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ سٹیڈیز و منصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں