مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی ہے۔ عمران خان

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی دو مشکلات ہیں۔ اول مہنگائی اور دوئم بیروزگاری۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے رات کو نیند نہیں آتی ہے۔عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو قوم اپنے لوگوں کا خیال نہ رکھ سکے وہ مہذب نہیں۔ انہوں

ںے کہا کہ جتنی پیداوار بڑھے گی اتنی مہنگائی میں کمی واقع ہو گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زرعی پیدوار میں اضافے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے۔انہوں ںے کہا کہ گندم کی پیدوار 10 فیصد ہی بڑھا دیں تو آٹے کی قیمت میں کمی آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم باہر سے لینی پڑی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ باہر گندم مہنگی ہو تو یہ ہوہی نہیں سکتا کہ ملک میں گندم سستی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جون 20 سے لے کر مئی 21 تک تیل کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں