میں پولیو کے خاتمے تک جنگ لڑتی رہوں گی ۔۔ جانیں باہمت پولیو ورکر دادی کی دلچسپ کہانی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

پولیو کے خلاف جنگ میں پولیو ورکرز آج تک پاکستان میں سرگرم عمل ہیں۔ چاہے پہاڑی علاقے ہوں یا طوفانی بارش، ہڑتال ہو یا پھر چھٹی کا دن۔ پولیو ورکرز اپنے فرض سے پیچھے نہیں ہٹتے۔

بلوچستان کی خاتون پولیو ورکر نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے، جسے دیکھ کر آپ داد دیے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والی پولیو ورکر دادی نے اس وقت سب کو حیران کردیا جب وہ خود پولیو کے خلاف جنگ میں بچوں کو قطرے پلانے نکل پڑیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ضلع پشین سے تعلق رکھنے والی دادی کا کا نام بی بی ہوریٰ ہے جبکہ وہ گزشتہ ساڑھے 4 سال سے انسداد پولیو پروگرام سے منسلک ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں