نواب شاہ ، ماں نے کمسن بچیوں کا بچانے کے لیے اپنی جان دے دی

نواب شاہ ، ماں نے کمسن بچیوں کا بچانے کے لیے اپنی جان دے دی
خاتون پٹری پر کھیلتی بیٹیوں کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی ، ٹرین کی ٹکر سے ماں جاں بحق اور دونوں کمسن بیٹیاں زخمی ہوگئیں

صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں ایک ماں نے اپنی کمسن بچیوں کا بچانے کے لیے اپنی جان دے دی۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب مراد علی جمالی پھاٹک کے مقام پر پیش آیا جہاں گنگا باگڑی نامی خاتون پٹری پر کھیلتی بیٹیوں کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی ، ٹرین کی ٹکر سے ماں جاں بحق اور دونوں کمسن بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہماں کی لاش اور دونوں بچیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دونوں بچیاں 3 سالہ دیویکا اور 8 سالہ سانتو کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان کراچی ایکسپریس کو افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں آٹھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، اس واقعے میں کئی افراد زخمی ہیں جب کہ ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئیں ، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے آ رہی تھی اور پنوں عاقل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثے کے بعد لاہور سے ریسکیو ٹیمیں بھی کراچی کے لیے روانہ کی گئیں ، جس کی بناء پر ریسکیو کے کام میں تیزی لائی گئی ، تاہم اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی دشواری کا سامنا رہا ، حادثے کی وجہ سے ریلوے ٹریک پر اپ اور ڈاؤن سبھی لائن بند کر دی گئی تھیں ، جب کہ کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا ، ریسیکیو ذرائع کے مطابق 12زخمیوں کو بھی کراچی کے ہسپتال میں ریفر کیا گیا۔

اسی واقعے سے متعلق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، جس کے لیے ریلوے ٹريک کی اپ گریڈیشن بہت ضروری ہے ، اس حوالے سے اجلاس بلایا ، انہوں نے کہا کہ سکھر کے ریلوے ٹریک کی حالت بہت خراب ہے جس کی اپ گریڈیشن کی بہت ضرورت ہے ، واقعہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں