نیب کورٹ کی جانب سے اہم فیصلہ۔۔۔۔سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا ہے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیور کو سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 8 جون تک منظورکرلی۔چیف جسٹس اطہر

 من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے جعلی بینک اکاونٹس اسکینڈل میں سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمین غبن کرنے کے کیس کی سماعت کی۔قائم علی شاہ کے وکیل قاسم نواز عباسی کے ہمراہ پیش ہوئے۔ سما عت کے بعدعدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں