نیسلے پاکستان نےCSV(کریئٹنگ شیئرڈ ویلیو) اور سسٹین ایبلیٹی رپورٹ شائع کردی

نیسلے پاکستان نےCSV(کریئٹنگ شیئرڈ ویلیو) اور سسٹین ایبلیٹی رپورٹ شائع ..

نیسلے پاکستان نے حال ہی میں ”نیسلے ان سوسائیٹی:کریئٹنگ شیئرڈ ویلیو (CSV)2020 رپورٹ“ شائع کی ہے۔ نیسلے پاکستان کی طرف سے ا مشترکہ اقدار کی تخلیق کے حوالے سے شائع رپورٹ میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے مطابق افراد، خاندانوں، معاشروں اور دنیا کیلئے تین مرکزی شعبوں کو اجاگر کیا گیا جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (UN SDGs)کے تحت ہیں۔

نیسلے کے مشترکہ اقدار کی تخلیق(CSV) کے فلسفہ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سامر شدید، سی ای او، نیسلے پاکستان نے کہا”’ہمارے CSV اقدامات ہمارے کاروبار کرنے کے طریقوں کیلئے بنیادی رہنمائی اصول فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم شیئر ہولڈرز اور معاشرے کیلئے مشترکہ اقدار کی تخلیق کے ذریعے کامیابی کا طویل سفر طے کریں گے۔

انہوں نے کہا ”ہماری کمپنی کی صحت اس معاشرے کی صحت اور استحکام سے جڑی ہوئی ہے جہاں ہم آپریٹ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نیسلے کا مقصد غذائیت سے بھر پور خوراک کی فراہمی سے آج اور آنے والی نسلوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے“

اپنا تبصرہ بھیجیں