وزیراعظم جلد سعودی عرب اور عراق کا دورہ کریں گے، مولانا طاہر اشرفی

حکومت نے اعتکاف میں بیٹھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے، کورونا وائرس سے نجات کے لیے جمعہ کو یوم دعا منایا جائے، مساجد میں دعا کے ساتھ ایس او پیز پرعمل درآمدکے پیغامات بھی دینے چاہئیں،فلسطینیوں کو ان کا حق دیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم جلد سعودی عرب اور عراق کا دورہ کریں گے، مولانا طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب اور عراق کا دورہ کریں گے،حکومت نے اعتکاف میں بیٹھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے، کورونا وائرس سے نجات کے لیے جمعہ کو یوم دعا منایا جائے، مساجد میں دعا کے ساتھ ایس او پیز پرعمل درآمدکے پیغامات بھی دینے چاہئیں،فلسطینیوں کو ان کا حق دیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب اور عراق کا دورہ کریں گے،وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں ولی عہد سے ملاقات بھی کریں گے اور عمرہ بھی ادا کریں گے، عمران خان عید کے فوری بعد عراق کا بھی دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان، گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطیٰ پر کام شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نجات کے لیے جمعہ کو یوم دعا منایا جائے، حکومت نے اعتکاف میں بیٹھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے، مساجد میں دعا کے ساتھ ایس او پیز پرعمل درآمدکے پیغامات بھی دینے چاہئیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان اسلامو فوبیا کے حوالے سے دیگر اسلامک ممالک کے ساتھ کام کر رہا ہے، وزیراعظم نے شیخ الازہر کو اسلامو فوبیا اورناموس رسالت پر مکمل تعاون کہا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کا حق دیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علما نے اتفاق کیا ہے کہ روزے میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل مساجد میں ہورہا ہے۔انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ جمعے کی نماز ادا کرنے جائیں تو ایس او پیز پر عمل کریں، جمعہ کی نماز کے لیے گھر سے وضو کریں، ماسک پہنیں، فاصلہ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں