وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی 27 ویں شب کو عمرے کی سعادت حاصل کریں گے

خاتون اول بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گی

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو ترتیب دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سعودی عرب جائیگی۔خاتون اول سرکاری وفد کا حصہ نہیں ہوں گی تاہم 27 ویں شب کو عمرے کی سعادت کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے اولین غیر ملکی دورے کے لیے بھی سعودی عرب کا انتخاب کیا تھا۔

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں میں سعودی عرب ہیں وہ ملک ہے جہاں انہوں نے سب سے زیادہ دورہ کیے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا شاندار دورہ کر چکے ہیں۔وزیراعظم محمد بن سلمان کو خوش آمدید کہنے اور ان کا پرتپاک استقبال کرنے کے لیے خود ایئرپورٹ پر گئے تھے۔ خیال رہے کہ پاکستانی حکام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 7 سے 10 مئی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاوس میں ہوئی ملاقات میں وزیر خارجہ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ بیت اللہ کی زیارت اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کے لیے بے تاب ہیں۔

حکومتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی حتمی تاریخ طے کر لی گئی ہے۔ سعودی سفیر سے ہوئی ملاقات میں طے پایا کہ وزیر اعظم عمران خان 7 سے 10 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری بھی دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں