وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول دورہ، مریم نواز کا شدید ردِعمل آ گیا

وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول دورہ، مریم نواز کا شدید ردِعمل آ گیا

جب منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتے ہیں تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا،کام کیا ہو تو عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے۔مریم نواز کا نواز شریف کی ماضی کی یادگار ویڈیو شئیر کرتے ہوئے جواب

مریم نواز کی جانب سے یہ ویڈیو گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے بازار کے دورے پر ردعمل میں شئیر کی گئی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب منتخب وزیر اعظم عوام کی خدمت کی ہوتی ہے، کام کیا ہوتا ہے۔

یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے ، وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے ، تاہم وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔

بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک ، ٹریل فائیو ، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا ، اس کے علاوہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جب کہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی ، وزیراعظم نے مختلف عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جی 11مرکز کا بھی دورہ کیا ، وزیراعظم نے مختلف دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے ان کے مسائل پوچھے اور وزیراعظم عمران خان کی ریڑھی بانوں کو ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں