وقارذکا کرپٹو کرنسی کے ایکسپرٹ مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کے پی کے حکومت نے معروف ٹی وی میزبان وقارذکا کو کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کر دیا ہے۔ کے پی کے حکومت نے کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ اور مائننگ کےلئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے۔ جس کے چئیرپرسن مشیر وزیر اعلیٰ برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیااللہ بنگش کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں وقارذکاایک ایکسپرٹ کے طور پر شامل ہوں گے۔قار ذکا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کمیٹی میں کام کا کوئی معاوضہ نہیں

لیں گے اور اپنی خدمات بالکل مفت فراہم کریں گے۔خیال رہے کہ وقار ذکا کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اکثر دعوے کرتے رہتے ہیں۔ وہ نوجوانوں کو کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ کے مشورے بھی دیتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں