وہ صحابی جو گھوڑے سے زیادہ تیز دوڑتے تھے، جنہوں نے اکیلے پورے لشکر کا مقابلہ کر کے رسول اللہﷺ کے اونٹ چھڑوائے

آج ہم رسول اللہ ﷺ کے اس صحابی کا ذکر کریں گے جو گھوڑے سے زیادہ تیز دوڑتے تھے، یہ  ایک ایسے صحابی تھے جنہوں نے اکیلے ہی رسول اللہ کے اونٹ چوری کرنے والے کفار کے پورے لشکر کو شکست دی اور الٹا انہیں اپنا سامان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا، اس صحابی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ جب بیعت رضوان ہوئی تو رسول اللہﷺ نے ان سے تین بار بیعت لی۔۔۔

 اللہ کے نبی کے اس صحابی کا نام سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ ہے، آپ انتہائی وجیہہ ، دراز قد اور تیز رفتار ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی بہادر بھی تھے۔ آپ مدینہ سے تھوڑے فاصلے پر مرالظہران کے مقام پر رہتے تھے، آج کل اسے وادیِ فاطمہ کہا جاتا ہے، آپ نے غزوہ خندق کے کچھ عرصہ بعد اسلام قبول کیا اور بے سروسامانی کے عالم میں مدینہ منورے پہنچے اور یہاں انصاری صحابی ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس کام کرنے لگے۔ آپ ان کے گھوڑے کی دیکھ بھال کرتے، پانی پلاتے اور چارے کا اہتمام کرتے اس کے بدلے میں حضرت طلحہ آپ کو کھانا پینا اور ضروریات زندگی فراہم کرتے تھے۔

    صلح حدیبیہ 6 ہجری میں ہوئی۔ اللہ کے رسول 1400 صحابہ کرامؓ کیساتھ مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہوئے۔ آپ مدینہ طیبہ سے نکلے تو ذوالحلیفہ کے مقام پر عمرہ کا احرام باندھا۔ آپ کیساتھ جو صحابہ کرامؓ تھے، ان میں سیدنا سلمہ بن اکوع بھی شامل تھے۔ یہ قافلہ جب مکہ کے قریب حدیبیہ کے مقام پر پہنچے تو رسول  اللہ نے وہاں قیام فرمایا۔ قریش نے آپ   کو عمرہ کرنے سے روک دیا۔ قریش کی طرف سے سفیر آتے رہے۔ اللہ کے رسول نے بھی اپنے داماد سیدنا عثمان بن عفانؓ کو اپنا پیغا م دے کر مکہ بھیجا۔ ان کے رشتہ دار مکہ مکرمہ میں کافی تعداد میں موجود تھے۔ ان کو واپسی میں قدرے تاخیر ہوئی تو افواہ پھیل گئی کہ انہیں شہید کردیا گیا ۔ اللہ کے رسول نے ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر صحابہ کرام سے بیعت لی ۔ یہ بیعت اس بات پر تھی کہ ہم میدان جنگ چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے۔ 

سب سے پہلے جس صحابی کو بیعت کرنے کا شرف حاصل ہوا ان کا نام ابوسنان اسدی تھا۔ بیعت شروع ہوئی تو صحابہ کرامؓ  ٹوٹ پڑے۔ سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بھی شروع میں ہی بیعت کرنے والوں میں شامل تھے۔ صحابہ کرامؓ بیعت کررہے تھے کہ اللہ کے رسول نے آواز دی۔ سلمہ بن اکوع! وہ قریب ہی کھڑے تھے ،عرض کی: اللہ کے رسول حاضر ہوں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں