پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پاگئے۔ معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی ،ثقافت اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ وزیرا عظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے یاداشتوں پر دستخط کئے۔

واضح رہے کہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں،اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے معزز مہمان کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا ۔اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں