پاکستان سے اڈے لینے کا معاملہ امریکہ کا ردعمل آگیا

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہاہے کہ امریکی فوجی و ہوائی اڈوں کے حوالے سے گفتگو کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔مذکورہ گفتگو صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی جاری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں جیک سلیوان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی، دفاعی اور انٹیلی جنس کی سطح پر گفتگو ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ گفتگو صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں