پاکستان کا نیا جاری ہونے والا سکہ

اسلا م آباد(شکیل احمد میو )حکومت پاکستان نے پاک چائینہ دوستی کے تناظر میں 70 روپے مالیت کا نیا یادگاری سکہ جاری کردیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سکہ پاکستان اور چائنہ کے مابین سی پیک جیسے اہم منصوبے کے پیش نظر جاری کیا گیاہے۔اسی موضوع کو مدنظررکھتے ہوئے

چین نے بھی اسی تھیم پر یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔تاہم اس سے پہلے بھی پاکستان نے پاک چائینہ دوستی اور تعلق پر 3 مختلف خوبصورت یادگاری سکے جاری کرچکا ہے۔سال 2009, 2011, اور 2015 میں ایک 10 روپے اور دو 20 روپے مالیت کے یادگاری سکے جاری کیے گئے۔یادگاری سکوں کے جاری کرنے پیش نظر کسی بھی ملک کی اہمیت افادیت کے علاوہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی کی مضبوطی کے عوامل کارفرما ہوتے ہیں۔ یادگاری سکے دوسرے ریگولر سکوں کے مقابلے میں انتہائی محدود تعداد میں جاری کیے جاتے ہیں۔ تاکہ بعد ازاں یہ سکے کم موجود ہونے کی وجہ سے کولیکٹرز کے اور عوام کے درمیان تاریخی اہمیت اختیار کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں