پشاور کی زونل ہلال کمیٹی نے چاند کی سات شہادتیں موصول ہونے کا اعلان کردیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کو چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوگئیں ہیں۔پشاور میں اوقاف ہال میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  مولانا احسان الحق  کی زیر صدارت جاری ہے ہیں۔ زونل کمیٹی کو اب تک 7 شہادتیں موصول ہوچکی ہیں

جن کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد زونل کمیٹی، مرکزی کمیٹی کو کو آگاہ کرے گی۔چیئرمین زونل کمیٹی کا کہنا ہے کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ چاند نظر آجائے گا۔واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس کا فیصلہ جلدہی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں