پنجاب کے بعد اسلام آباد کے سرکاری اسکولز اور کالجز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پنجاب کے بعد اسلام آباد کے سرکاری اسکولز اور کالجز  کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا،  پہلی سے 8ویں کلاسز 7جون سے کھلیں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سرکاری اسکولز اور کالجز 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وفاقی نظامت تعلیمات کے فیصلے کے تحت پہلی

سے 8ویں کلاسز 7جون سے کھلیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں، اساتذہ بچوں کاسلیبس مکمل کرانے پر توجہ دیں، پہلی سے 8ویں کلاسز کے امتحانات کاشیڈول جلد جاری ہوگا۔گذشتہ روز پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام اسکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ٹوئٹر پر نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 7 جون بروز پیر سے ‏صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولز کھول دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ نوٹیفکیشن میں لکھی گئی ہدایات کو غور سے پڑھا جائے اور اس پر سختی سی ‏عمل کیا جائے، حکومت کی ٹیمیں صورتحال کا بغور جائزہ لیں گی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 ‏دن کھولےجائیں، تعلیمی ادارےمیں ایک دن میں50فیصدحاضری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں