پولیس سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والی گاڑی جل کا راکھ

سڑک پر جب گاڑی یا موٹرسائیکل سواروں کو پولیس روکے تو ڈرائیور ز سے یہ سوچتے ہیں کہ کاغذات اورباقی معاملات کےلئے انھیں تکلیف برداشت کرنی پڑے گی۔اس لئے وہ اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرارہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اس فرار کی کوشش کے بسااوقات ایسے نتائج سامنے آجاتے ہیں جنھیں دیکھ کر انسان سوچتا ہےکہ اس سےتورک جانا ہی اچھا تھا۔ ایسا ہی معاملہ لاہور میں ایک گاڑی مالک کے ساتھ پیش آیا جس نے گارڈن ٹائون پولیس کےاہلکاروں

کے اشارے پر رک جانے کی بجائے گاڑی بھگا دی، اس دوران گاڑی ایک موٹر سائیکل پر چڑھ گئی، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔موٹر سائیکل گاڑی کے نیچے پھنسی تو رگڑ سے آگ بھڑک اُٹھی اور گاڑی جل کرتباہ ہو گئی،خوش قسمتی سے موٹرسائیکل پر موجود پولیس اہلکار اور گاڑی سوار محفوظ رہے، پولیس نے گاڑی ڈرائیور حمزہ جاوید کو حراست میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں