پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپس آنا چاہتی ہے، فضل الرحمان

 پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپس آنا چاہتی ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپس آنا چاہتی ہے۔ انھوںنے بتایا کہ پی پی اور اے این پی کے پی ڈی ایم سے استعفوں کو منظور نہیں کیا گیا۔دونوں جماعتوں کی اتحاد میں واپس شمولیت میں کئی بھی رکاوٹ نہیں ہے۔ استعفوں کے معاملے میں سوچ بچار سے تاخیر ہورہی ہے۔ اگر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں واپس آ کرہمارا موقف تسلیم کر لےتو ہم سینیٹ میں ان کے اپوزیشن لیڈر کو بھی تسلیم کر سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اب ن لیگ کی قیادت شہباز شریف کریں گے، عید کے بعد بھرپورعوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں