پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی دریائے جہلم میں ڈوب گئی‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما صغیر چغتائی کی گاڑی کو حادثہ ، گاڑی دریا میں جا گری ۔ تفصیلات کے مطابق ممبر آزاد کشمیر اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما صغیر چغتائی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ہے حادثہ اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے

آنے والے مہران کار ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی دریا میں جا گری ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی پونچھ نے کہا ہ کہ گاڑی میں صغیر چغتائی کیساتھ ان کا ڈرائیور موجود تھاذرائع نے بتایا ہے کہ صغیر چغتائی کیساتھ ان کے سیکرٹری بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کی سیکرٹری شائستہ اکرام کا کہنا ہے کہ فوزیہ بہرام کی گاڑی چکری انٹرچینج کے قریب کھائی میں گری جس کے نتیجے میں فوزیہ بہرام زخمی ہو گئیں اورانہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چکوال منتقل کردیاگیا۔انچارج ایم این اے ہاؤس کاکہناہے کہ فوزیہ بہرام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ فوزیہ بہرام خصوصی سیٹوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں