چوہدری نثار کا شہباز شریف سے رابطہ پیر کے روز اہم پیشرفت کا امکان

مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان پیرکے روز ملاقات کا بھی امکان ہے ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والے رابطے میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر

تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔چوہدری نثار علی خان نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد د ی او ران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ متوقع طو رپر چوہدری نثار علی خان 24مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے اور اسی روز ان کی شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں