چینی شخص میں برڈ فلو کا پہلاکیس سامنے آگیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میںکسی انسان کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔صوبہ جیانگوسو کے رہائشی 41سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔متاثرہ شخص کو بخار اور دیگر علامات پر 28 اپریل کو اسپتال میں داخل کیاگیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 28 مئی 

کو اس شخص میں H10N3 ایوین انفلوئنزا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تاہم اب اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ اسے جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ 2019 کے آخر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی چین میں رپوٹ ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں