کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے ۔۔۔۔۔۔۔ خیبر پختونخوا میں مزید 5 اضلاع کے تعلیمی ادارے کھول دئے گئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی وباءکورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی کے باعث خیبر پختونخوا کے مزید پانچ اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا

کے مطابق 31 مئی سے چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں اور ہری پور کے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں پہلے ہی تعلیمی ادارے کھولے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں