کورونا وائرس کے سبب ایک دن میں مزید 161 افراد جاں بحق ہوگئے

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 310 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار523 ہو چکی ہے ، این سی او سی

کورونا وائرس کے سبب ایک دن میں مزید 161 افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب ایک دن میں مزید 161 افراد جاں بحق ہوگئے ، جب کہ 3 ہزار377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار310 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار523 ہو چکی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹے میں 37ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.98 فیصد رہی ، ملک بھرمیں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 جب کہ اب تک 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وباء کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 8 ہزار 683 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، صوبہ سندھ میں 4 ہزار 678 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں ، صوبہ خیبر پختونخوا میں عالمی وباء کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 423 بتائی گئی ہے ، وفاقی دارالحکموت اسلام آباد میں 693 افراد کا کورونا سے انتقال ہوا ، گلگت بلتستان میں 107 جب کہ صوبہ بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں اب تک 487 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 76 ہزار 492 ہوچکی ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 20 ہزار 590 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 529 رہی ، اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 86 ہزار 521 کورونا مریض سامنے آچکے ہیں ، صوبہ بلوچستان میں 22 ہزار 664 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 330 افراد کورونا وباء سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں