کورونا وباء : بھارت میں غیرملکی سفارتکار ہلاک، کئی ممالک نے سفارتی عملہ نکالنا شروع کردیا

کورونا وباء : بھارت میں غیرملکی سفارتکار ہلاک، کئی ممالک نے سفارتی ..

تنزایہ کے ڈیفنس ایڈوائزر کرنل ڈاکٹر موسیس 28 اپریل کو کورونا وائرس سے انتقال کرگئے ، نیوزی لینڈ اور فلپائن کے ہائی کمشنز نے بھی آکسیجن کے لیے مدد طلب کرلی ، غیر ملکی میڈیا

عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث بھارت میں ایک اور غیرملکی سفارتکار ہلاک ہوگیا ، جب کہ کئی ممالک نے اپنے سفارتی عملے کو بھارت سے نکالنا شروع کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا سے تنزانیہ کے سفارت کار چل بسے ، نئی دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج تنزایہ کے ڈیفنس ایڈوائزر کرنل ڈاکٹر موسیس 28 اپریل کو کورونا وائرس سے انتقال کرگئے ، پہلی بار کورونا سے کسی غیر ملکی سفارت کار کی موت واقع ہوئی ہے ، جب کہ نیوزی لینڈ اور فلپائن کے ہائی کمشنز بھی آکسیجن کی مدد طلب کرچکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء اور مودی سرکار کی ناہلی کے باعث پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر تھائی لینڈ سمیت کئی دیگر ممالک نے بھی اپنے سفارتی عملے کو بھارت سے نکالنا شروع کردیا ہے جب کہ دیگر ممالک نے اپنے سفارت کاروں کے لیے سخت ایس اوپیز کا تعین کیا ہے جس پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں