کیا عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر میں علیحدگی ہوگئی؟ ہانیہ خان کی جانب سے نیا انکشاف سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک ) عامر لیاقت حسین کی گزشتہ ایک ماہ سے تیسری بیوی ہونے کی دعوے دار خاتون ہانیہ خان کی جانب سے عامر لیاقت پر متعدد الزامات کی بوچھاڑ کی گئی جس کے بعد یہ معاملہ اتنا شدت اختیار کر گیا کہ احتجاجاً وہ عامر لیاقت کے دفتر تک جا پہنچیں۔اب ایک اورنیا سلسلہ شروع ہوگیا وہ یہ کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی ہانیہ خان کی جانب سے حال ہی میں چند حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے

کہ سیدہ طوبیٰ عامر نے عامر لیاقت حسین سے طلاق لے لی ہے۔ہانیہ نے یہ بھی دعوی کیا کہ وہ ملک چھوڑ کر لندن جارہی ہیں اور اب وہ کچھ بین الاقوامی کاموں میں حصہ لیں گی۔ اپنے آخری پیغام میں ، انہوں نے کہا کہ اللہ اس کا بدلہ لے گا اور انہوں نے فرحان سعید سمیت انہوں نے مدد کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ہانیہ خان نے فیسبک پر اپنے آخری پیغام میں یہ لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہانیہ کا باب اب بند ہوچکا ہے، لیکن یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ کیا واقعی طوبیٰ عامر نے عامر لیاقت حسین سے طلاق لی ہے، کیونکہ اس عید پر یہ دیکھنے میں آیا کہ طوبیٰ نے عامر لیاقت حسین کے ساتھ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی۔اس حوالے سے عامر لیاقت کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں