گھر کے باہر ہوئی ڈکیتی کے بعد اداکارہ حرا مانی کا ردعمل آگیا

گھر کے باہر ہوئی ڈکیتی کے بعد اداکارہ حرا مانی کا ردعمل آگیا

جا تجھے معاف کیا ، میرا فون چھیننے والے ، حرامانی نے ڈاکوؤں کو معاف کردیا ، اداکارہ نے اپنے مقبول ڈرامے کے گانے پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کردی

گھر کے باہر ہوئی ڈکیتی کے بعد اداکارہ حرا مانی کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں اداکارہ حرامانی نے اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مقبول ڈرامے کے گانے پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی ، جس کے ساتھ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جا تجھے معاف کیا ، میرا فون چھیننے والے۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی کو اٴْن کے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ، حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز ہیں ، انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کی گاڑی اٴْن کے گھر باہر آکر رٴْکتی ہے جس میں سے سب سے پہلے اٴْن کا بڑا بیٹا باہر ا?تا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے ، اس کے بعد جیسے حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے تو دو موٹرسائیکل پر دو ڈاکو آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر کار میں موجود اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں