یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

کراچی(نیوز ڈیسک ) شہر قائد میں چلنے والی تیز آندھی اور ہونے والی بارش کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات میں ایک بچے سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے 7 زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کلفٹن تین تلوار پر رہائشی پلازہ کی تیسری منزل سے گر کر بچہ چل بسا بچے کی عمر8 سالہ بتائی گئی ہے جب کہ اس کی شناخت شان کے نام

سے ہوئی ہے۔ شیرشاہ محمدی روڈ پر گھر کی دیوار گرنے سے 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا.بلدیہ گلشن غازی میں گھر کی چھت گر گئی ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے اورنگی ٹاون 13 نمبر میں چھت گرنے سے دو خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔ گلشن اقبال کے بڑے شاپنگ مال کا سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جب کہ گلشن معمار میں آندھی کے باعث درخت گر گئے ۔ادھرشہر کے مختلف علاقوں سے بجلی کی تاریں ٹوٹنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔بارش کے بعد شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا اور کے الیکٹرک کے 925 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہی

اپنا تبصرہ بھیجیں