10ویں اور 12 ویں جماعت کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے، این سی او سی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں ملک بھر میں کورونا سے متعلق صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10ویں اور 12 ویں جماعتوں کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں

گے، 10ویں اور 12 ویں جماعتوں کےامتحانات کےلیے صوبے 31 مئی سے کلاسز شروع کرسکتے ہیں، کلاسز کورونا ایس او پیز کے ساتھ متبادل دنوں میں لی جاسکتی ہیں۔این سی او سی نے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کےعملے کےلیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا عملہ کورونا ویکسینیشن 10 جون تک مکمل کروائے، اساتذہ، 18 سال سےزائد عمرکےتعلیمی اسٹاف کےلیے واک ان ویکسینیشن کھول دی گئی، وہ قریبی مرکز صحت جائیں اور ویکسین لگوالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں