11سالہ سعودی لڑکے نے بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد عرب دنیا کا کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

گیارہ سالہ سعودی لڑکا نے بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد عرب دنیا کا کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مراکش میں واقع بلند ترین پہاڑی چوٹی توبقال کو سرکرنے میں سعودی کوہ پیما رتال المطوع کو پانچ دن لگے

،مراکش میں واقع پہاڑی توبقال سطح سمندر سے 4 ہزار 167 میٹر بلند ہے۔ گیارہ سالہ سعودی لڑکے کے والد عبدالعزیز بتایا کہ رتال المطوع کو ابتدا سے ہی کوہ پیمائی کا شوق تھا ۔ کم عمری سے میرے ساتھ پہاڑوں پر چڑھتا تھا ۔ اس نے باقاعدہ کوہ پیمائی کا آغاز 8 برس کی عمر سے کیا۔ رتال المطوع کے والد نے بتایاکہ میرے ساتھ سعودی عرب کی کئی چوٹیاں سر کیں،سب سے بلند ترین چوٹی القرون شامل ہے جو نجد میں الصبخا پہاڑ کی ہے، کراٹے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ کوہ پیمائی کے علاوہ مہم جوئی کا شوقین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں