74

13 years later, Iftikhar Ahmed and Muhammad Hasnain reminded Shoaib Malik and Saeed Ajmal! Video viral on social media, interesting reaction from fans

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 13 سال پرانا یادگار لمحہ ایک بار پھر دیکھنے میں آیا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈین بیٹر نے ہوا میں شاٹ کھیلا جس کو کیچ کرنے کیلئے محمد حسنین اور ممکنہ طور پر آصف علی گیند کے نیچے آئے ۔

تاہم دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کی امید پر گیند کو دیکھتے رہے اور کیچ ڈراپ ہوگیا۔

اس سے قبل ایسا منظر ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی 2008 میں دیکھنے میں آیا تھا جب 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں عمر گل کی گیند پر کرس گیل نے شاٹ ہوا میں کھیلا اور کیچ کرنے کے لیے سعید اجمل اور شعیب ملک گیند کے نیچے آئے ۔

تاہم دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے اور اس دوران گیند زمین پر گری اور کیچ ڈراپ ہوگیا، اس منظر پر قومی کھلاڑیوں کا کافی مذاق بھی اُڑا یا گیا تھا۔

13 سال بعد یہ لمحہ دوبارہ دیکھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے

اس کے علاوہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہنواز دھانی اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن براوو بھی مذاق کرتے دکھائی دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں