125

14 year old girl raped against current star player of Pakistan Test team! The alarming news came out


ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی میں معاونت اور ہراساں کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ متاثرہ کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ تھانہ شالیمار پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق متاثرہ لڑکی نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، فرحان اور یاسر شاہ نے دھمکی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردیں گے اور جان سے بھی مار دیں گے۔ یاسر شاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹر ہے اور شکایت کی تو مقدمے میں پھنسا دے گا۔

متاثرہ نے درخواست میں بتایا کہ واٹس ایپ پر یاسر شاہ کو اس بارے میں بتایا تو آگے سے انہوں نے مذاق اڑایا اور کہا کہ انہیں کمسن لڑکیاں پسند ہیں۔ یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت با اثر ہے اور اعلیٰ افسران کے ساتھ تعلقات ہیں۔پولیس کو اطلاع دی تو یاسر شاہ نے فلیٹ اور 18 سال کی عمر تک اخراجات اٹھانے کی پیشکش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں