16 افراد کے آپریشن کے بعد بینائی ختم ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئیں

عدالت نے اسپتال پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا، آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم، ذرائع

16 افراد کے آپریشن کے بعد بینائی ختم ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئیں

ملتان میں 16 افراد آپریشن کے بعد بینائی سے محروم، عدالت نے اسپتال پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں 16 افراد کے آپریشن کے بعد بینائی ختم ہونے کے معاملے پر تحقیقات ختم ہو گئی ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا کلینک سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے ڈاکٹر کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔ علاوہ ازیں اسپتال انتظامیہ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان کے ٹرسٹ اسپتال میں 16 افراد کے آپریشن کے بعد بینائی ختم ہو گئی تھی۔ چیئرپرسن پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر عطیہ مبارک کے مطابق نجی اسپتال کی انتظامیہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور آپریشن کرنے والے سرجن کا کیس پی ایم سی اورمحکمہ صحت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں