18 سال کے نوجوانوں کی شادی کے سوال پر فردوس عاشق اعوان نے کیا دلچسپ جواب دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سندھ اسمبلی میں 18 سال کے نوجوانوں کی شادی کے حوالے سے پیش ہونے والے بل پر دلچسپ تبرکہ کرتے ہوئے کہا کہ ” بلاول بھٹو زرداری کب اس قانون کی زد میں آئیں گے یہ تو وزیراعلیٰ سندھ ہی بتا سکتے ہیں”۔

اس کے علاوہ ان کا اس بل پر مزید یہ کہنا تھا کہ لگتا ہے سندھ حکومت نے نوجوانوں کے جذبات و احساسات کی پاسداری کرتے ہوئے اس طرح کے مسئلوں پر قانون سازی کا فیصلہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں