بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

لاہور( این این آئی )20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 40 روپے مہنگا ہوگیا جس سے اس کی قیمت 1200 روپے تک پہنچ گئی ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں یومیہ 75 ہزار سے 80 ہزار بوری کی کھپت ہے، سرکاری گندم کے بجائے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنا پڑتی ہے اور

اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ سرکاری گوداموں سے گندم کی ایک بوری بھی ریلیز نہیںہوسکی جبکہ یکم ستمبر کو سرکاری گندم کی ریلیز کا وعدہ کیاگیا تھا۔ گندم کی ریلیز سے اوپن مارکیٹ پرلوڈ کم ہوگا اور ڈیمانڈ کالوڈ کم ہونے سے قیمت بھی معمول پر آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں