راتوں کی پرسکون نیند کیلئے پاک فوج کے مقروض ہیں، عدنان صدیقی

اداکار عدنان صدیقی نے یومِ دفاع کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا کہ ہم راتوں کی پرسکون نیند کیلئے پاک فوج کے مقروض ہیں۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں آج اپنے قومی ہیروز کو سلام کرنے اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیتا ہے۔اداکار نے لکھا کہ قومی ہیروز اور جنگجوں کا شکریہ جنہوں نے ہماری عظیم قوم کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کیں۔عدنان صدیقی نے کہا کہ ہم اچھی نیند کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے مقروض ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں