پروفیسر پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟ مشہور ویب سیریز مَنی ہیسٹ کے پروفیسر کا پاکستانی ہمشکل سامنے آگیا

دنیا بھر میں مشہور نیٹ فلیکس کی سیریز ‘مَنی ہیسٹ‘ کے سیزن 5، ستمبر 3 کو جاری ہونے کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر صارفین مختلف انداز میں اپنی راۓ کا اظہار کررہے ہیں۔ کوئی مزاحیہ میم بنا رہا ہے۔ کوئی تنقیدی تجزیہ دے رہا ہے۔ تاہم مَنی ہیسٹ سیریز کے کردار پروفیسر کا ہمشکل پاکستان میں سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا سایٹ ٹویٹر پر ایک صارف کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں ایک شخص کریانہ کی دکان پر کام کررہا ہے۔ جبکہ اگر آپ اس شخص کی تصویر کو غور سے دیکھیں گے تو آپ کو مَنی ہیسٹ کے پروفیسر کا کردار نبھانے والے اداکار کی طرح نظر آئے گا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ شخص کی تصویر پر مزاحیہ انداز میں اپنی راۓ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جبکہ صارفین کی جانب کے پاکستان میں پروفیسر کے ہمشکل کو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ تاہم اس تصویر کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہورہے ہیں۔

واضح رہے مَنی ہیسٹ ایک ہسپانوی ویب سیریز ہے جسے دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں ڈبنگ کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں