ہار جیت کی ذمہ داری سینہ تان کر قبول کروں گا :ثقلین مشتاق

ہار جیت کی ذمہ داری سینہ تان کر قبول کروں گا :ثقلین مشتاق

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ ہار جیت کی ذمہ داری سینہ تان کر قبول کروں گا، مصباح الحق اور وقار یونس کیلئے بھاگ جانے کے الفاظ کا استعمال نامناسب ہے۔ ثقلین مشتاق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سابق کپتانوں اور کوچز کے لئے بھاگ جانے کے الفاظ کا استعمال کرنا مناسب نہیں، مصباح اور وقار کا کوچنگ سے دستبردار ہونا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اعزاز ہے ، پوری توجہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر ہے ، مستقبل کی کوچنگ کا بعد میں سوچیں گے، ہار کے خوف سے نکل کر جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی ، ہار جیت کی ذمہ داری سینہ تان کر قبول کروں گا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ باقاعدہ سنبھالنے سے پہلے ہی بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بائولنگ کوچ سابق فاسٹ بولر وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان عہدوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو عارضی طور پر تعینات کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں