حاضر سروس افسران اور ریٹائرڈ عہدیداروں سمیت کئی افراد کے خلاف مجرمانہ مقدمات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، میجر جنرل کے عہدے کے ایک افسر اور میجر جنرل کے عہدے کے 3 ریٹائرڈ افسران سے بھی تفتیش کی گئی۔ انسداد بدعنوانی کمیشن

سعودی عرب ؛ کرپشن پر بڑے بڑے عہدوں پر تعینات کئی افسران معطل ، تحقیقات ..

سعودی عرب میں مبینہ طور پر کرپشن کرنے پر بڑے بڑے عہدوں پر تعینات کئی افسران کو معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کمیشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے حاضر سروس افسران اور ریٹائرڈ عہدیداروں سمیت کئی افراد کے خلاف مجرمانہ مقدمات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، ان میں سب سے نمایاں کیسز نیشنل گارڈ کی وزارت کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں ، جہاں میجر جنرل کے عہدے کے ایک حاضر سروس افسر اور میجر جنرل کے عہدے کے 3 ریٹائرڈ افسران سے تفتیش کی گئی۔
العربیہ نیوز نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ افسران نے نیشنل گارڈ وزارت میں اپنی مدت ملازمت کے دوران ایک مقامی کمپنی کے مالک اور غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے سے 2 لاکھ 22 ہزار ریال کی رقم وصول کی جس کے بدلے میں غیر ملکی کمپنیوں کو وزارت کی طرف سے ٹھیکے دیے گئے۔

جب کہ ایک ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل وزارت داخلہ کے اسکیل 13 کے ایک ملازم اور اسٹیٹ سیکیورٹی کے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل کو بھی گرفتار کیا گیا ، وزارت نیشنل گارڈ سے ریٹائرڈ میجرجنرل کے عہدے کے ایک افسر سے بھی تفتیش کی گئی کہ جس پر2 ملین ریال نقد رقم اور 50 ملین ریال کی ادائیگی بغیر چیک کے وصول کرنے کا الزام ہے ، وزارت داخلہ کے گریڈ 13 کے ایک اور ریٹائرڈ ملازم سے اسی کمپنی سے اپنے اور اپنے خاندان سے ٹکٹ اور سفری اخراجات کے حصول کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایک اور کیس میں بڑی کنٹریکٹنگ کمپنی میں پروجیکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے ، جس پر 24 ملین ریال قسطوں میں اور 5 لاکھ ریال سرکاری ملازمین اور ان کے خاندانوں کے سفری اخراجات کے طور پر ادا کرنے کا الزام ہے ، یہ رقوم سرکاری منصوبوں میں ہیرا پھیری کے بدلے میں ادا کی گئیں۔ذرائع کی جانب سے ایک اور کیس میں کنٹرول اور اینٹی کرپشن اتھارٹی کے ریٹائرڈ کرنل کے عہدے کے ایک افسر اور ایک شہری کو کام کے دوران بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث اور غیرقانونی طورپر رقوم کی ادائیگی پر گرفتار کیا گیا ، کنٹرول اور اینٹی کرپشن اتھارٹی کے 2 ملازمین کو نوکری کے فرائض کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کیس میں گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں